بدھ چار دسمبر کا سیربین

بدھ چار دسمبر کو نشر ہونے والے بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔

سیربین ہفتے میں تین دن یعنی پیر، بدھ اور جمعے کو بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر لائیو نشر کیا جاتا ہے۔یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر بھی نشر کیا گیا تھا۔

کیا شانگلہ سول انتظام کے لیے تیار ہے؟

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کی وادی سوات میں دہشتگردی سے متاثرہ ضلع شانگلہ میں حالات کو بہتر قرار دے کر وہاں سے فوج واپس بلا لی گئی ہے اور امن و امان بحال رکھنے کا کام پولس کے سپرد کر ديا گیا ہے۔ کيا پولیس اِس کے ليے تيار ہے اور علاقے کے عوام جو سب سے زيادہ دہشتگردي سے متاثر ہوئے اِس صورتحال پر کيا سوچتے ہيں؟

سیربین کے پہلے حصے میں شانگلہ سے صحافی انور شاہ کی رپورٹ اور امن و امان کي ذمہ داري فوج سے سول انتظاميہ کو منتقلی پر صوبائي وزير اور پاکستان تحريکِ انصاف کے رہنما شوکت يوسف زئی سے بات چیت شامل ہے۔

کراچی میں فرقہ وارانہ تشدد

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

گزشتہ چند روز سے کراچي ميں فرقہ وارانہ تشدد ميں اضافہ ہوگيا ہے اور شيعہ و سني علما اور کارکنوں سميت متعدد افراد ہلاک ہوئے ہيں۔ رينجرز اور پوليس نے شہر ميں بعض شدت پسند کمانڈروں کو گرفتار اور ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کيا ہے۔

پروگرام کے دوسرے حصے میں کراچی کي صورتحال پر بات چیت کے لیے موجود تھے نامہ نگار رياض سہيل۔

اس کے علاوہ لبنان میں عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر حسان اللقيس کی ہلاکت کے بارے میں رپورٹ اور مارول کامکس کی نئی پاکستانی نژاد خاتون سپر ہیرو کے کردار کی خالق جی ولو ولسن سے بات چیت بھی دوسرے حصے میں شامل تھیں۔

جنوبی کوریا کے بچے پڑھائی میں آگے

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سکولوں میں تعلیمی معیار پر ايک تازہ رپورٹ کے مطابق مشرقی ایشیا کے ممالک مغربی ملکوں سے آگے ہیں۔ جنوبی کوریا میں والدین نے بچوں سے پڑھائی میں سخت محنت کروا کے ان کے علاوہ ملک کی قسمت بھي بدل دی۔ ليکن جنوبی کوریا نے یہ کاميابي آخر کیسے حاصل کی؟ دیکھیے سیربین کے تیسرے حصے میں خالد کرامت کی رپورٹ۔

اس کے علاوہ اس حصے میں ذکر ہوا پاکستان ميں بچوں کي تعليم کے حالات کا۔ پاکستاني بچوں کو پڑھائي ميں کتني محنت کرني پڑتي ہے يہ معلوم کرنے کے ليے اسلام آباد ميں ہماري ساتھي عنبر شمسي سکول جانے والے کچھ بچوں کے گھر پہنچيں اور وہاں ان کے والدين سے بات کي۔

اس کے علاوہ دیکھیے اسي بارے ميں ماہر تعليم اے ايچ نيئر سے بات چیت۔

کلک:نقل پر اصل کا گمان

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ٹيکنالوجي کے ہفتہ وار سلسلے کلک میں ديکھيے کہ کيسے مائيکروسافٹ کے محققين پاني اور کيمرے کے امتزاج سے ايک ايسي ٹيکنالوجي تخليق کرنے کے ليے کوشاں ہيں جس ميں ہاتھوں کي نقل و حرکت کي کچھ ايسي عکاسي کي جائے گي کہ نقل پہ اصل کا گمان ہو۔

اسی بارے میں