اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سات چوٹیاں سر کرنے کا عزم

آج پہاڑوں کا عالمی دن ہے۔ پاکستان ميں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو اور خطرناک ترین سمجھی جانے والی نانگا پربت موجود ہيں۔ رواں برس جون میں نانگا پربت پر دس غیر ملکی سیاحوں کی شدت پسندوں کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد پہلے سے کم ہوتی سياحوں کي تعداد محض درجنوں کوہ پیماؤں تک رہ گئی۔ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ثمینہ بیگ سات براعظموں میں سفارتکاری کا پیغام لے کر گئی ہیں جہاں وہ سات مشہور چوٹیاں بھی سر کریں گی۔ جانے سے پہلے انہوں نے اسلام آباد میں ہماری ساتھی تابندہ کوکب سے بات کی۔