اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

منزل ابھی دور ہے

انڈیا کی راجدھانی دلی میں گزشتہ برس سولہ دسمبر کو ایک چلتی ہوئی بس میں تئیس سال کی ایک لڑکی کے ساتھ ’ گینگ ریپ‘ کیا گیا۔ ملک میں ہر سال ریپ کے ہزاروں کیس ہوتے ہیں لیکن اس لڑکی کی درد بھری داستان سن کر لوگ پہلی مرتبہ سڑکوں پر نکلنا شروع ہوئے اور دیکھتے ہی دیکھتے ان مظاہروں نے ایک تحریک کی شکل اختیار کر لی۔

تو ایک سال بعد حالات میں کیا تبدیلی آئی ہے۔ دلی میں ہمارے ساتھ سہیل حلیم نے عورتوں کے حقوق کی سرگرم کارکن کویتا کرشن سے بات کی