اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

تفتیش سے کوئی امید نہیں: اصغر خان

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نےاصغر خان کیس میں تحقیقات شروع کر دی ہیں جس میں نواز شریف اور شہباز شریف سمیت کئی سیاستدانوں پر ایک فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی سے رقوم لینےکا الزام ہے۔

یاد رہے کہ یہ کیس اس تناظر میں بہت اہمیت کا حامل ہے اس میں پہلی مرتبہ ایسے بہت سے پوشیدہ حقایق سامنے آئے جن سے معلوم ہوا کہ پاکستان میں فوجی مداخلت کے ذریعے حکومتیں کیسے تبدیل کی جاتی رہیں۔ تحقیقات سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہورہی ہیں۔

تاہم پاکستان فضائیہ کے سابق سربراہ اور بزرگ سیاسی رہنما اصغر خان نے بی بی سی اردو کی ماہ پارہ صفدر سے بات کر تے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ذریعے کیس کی تفتیش پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ماہ پارہ صفدر نے سب سے پہلے ان سے پوچھا کہ یہ کیس اتنا اہم کیا ہے۔