اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ہماری حکومت کا ماضی بے داغ ہے: پرویز رشید

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے، ایف آئی اے نےاصغرخان کیس میں تحقیقات شروع کر دی ہیں جس میں نواز شریف سمیت کئی سیاستدانوں پر فوج کے ایک خفیہ ادارے آئی ایس آئی سے رقوم لینےکا الزام ہے۔ تاہم اس کیس کو عدالت میں لے جانے والے پاکستان فضائیہ کے سابق سربراہ اور بزرگ سیاسی رہنما اصغر خان نے ایف آئی اے کے ذریعے کیس کی آزادانہ تفتیش پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ تفتیش کی غیر جانبداری پر اٹھنے والے سوالات پر حکومت کا موقف جاننے کے لیے بی بی سی اردو کی ماہ پارہ صفدر نے حکومتی ترجمان اور وزیر اطلاعات پرویز رشید سے بات کی