اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انڈیا میں ریپ کے خلاف مظاہرے، کیا کچھ بدلا؟

انڈیا کے دارلحکومت دلی میں گزشتہ برس سولہ دسمبر کو ایک چلتی ہوئی بس میں تئیس سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی ریپ کیا گیا۔

ملک میں ہر سال ریپ کے ہزاروں کیس ہوتے ہیں لیکن اس لڑکی کی درد بھری داستان سن کر لوگ پہلی مرتبہ سڑکوں پر نکلنا شروع ہوئے اور دیکھتے ہی دیکھتے ان مظاہروں نے ایک تحریک کی شکل اختیار کر لی۔

تو ایک سال بعد حالات میں کیا تبدیلی آئی ہے؟

دلی سے سہیل حلیم