اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

چکوال کے کٹاس راج مندر کی بحالی کا منصوبہ

لاہور اور اسلام آباد کے درمیان واقع موٹروے کے قریب ضلع چکوال کے علاقے چواسیدن شاہ میں درجنوں مندروں کے آثار موجود ہیں۔ ان میں سے سب سے اہم کٹاس راج مندر ہے۔ مندر کی عمارت بالکل خستہ حال ہو چکی تھی تاہم حال ہی میں پنجاب حکومت نے ہندوں کے اس انتہائی متبرک مقام کی بحالی کا منصوبہ مکمل کیا ہے۔ ہندو مذہب میں کٹاس مندر کی کیا اہمیت ہے اور بحالی کے منصوبے کے تحت یہاں کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟ چکوال سے بی بی سی کی نامہ نگار شمائلہ جعفری کی رپورٹ۔