اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ڈرون کا استعمال

دنیا بھر میں ڈرون یا بغیر پائلٹ والے طیاروں کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے۔ امریکہ میں یہ طیارے اب تیزی سے دفاعی اور انٹیلیجنس کے اداروں کے علاوہ تجارتی اور کرشمل مقاصد کے لیے بھی استعمال کیے جانے لگے ہیں۔

بی بی سی اردو سروس کے ریڈیو پروگرام سیربین میں ماہ پارہ صفدر نے بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی میں سائنس کے ایڈیٹر پلوا بگلہ سے بات سے کیا اور پوچھا کے ڈرون طیارے کن کن مقاصد کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

پلوا بگلہ نے بتایا کہ بھارتی فوج بھی ڈرون استعمال کر رہی ہے لیکن یہ ڈرون صرف نگرانی کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کے پاس ڈرون طیاروں سے میزائیل داغنے کی ٹیکنالوجی موجود نہیں ہے۔