اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سکولوں کو حملوں سے بچانے میں ناکامی کیوں؟

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں ایک سرکاری سکول کے باہر خود کش حملے میں ایک طالب علم ہلاک ہوا ہے جبکہ موقع سے خود کش حملہ آور کی ٹانگیں اور ایک دستی بم ملا ہے۔

دوسری جانب بنوں میں لڑکیوں کے ایک سکول کو بھی دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا گیا ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے ماہ پارہ صفدر نے بی بی سی اردو کے نمائندے رفعت اللہ اورکزئی سے بات کی اور سکولوں میں حملوں کے واقعات کے بارے میں تفصیلات پوچھیں۔