اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بنگلہ دیش پرتشدد مستقبل کی جانب گامزن

بنگلہ دیش میں عام انتخابات ہو گئے ہیں اور بیگم حسینہ واجد کی عوامی لیگ نے ان انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ دوسری طرف حزب اختلاف کی جماعتوں نے ان انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا اور انتخابات کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ حزب اختلاف کی اپیل پر بنگلہ دیش میں سوموار کو اڑتالیس گھنٹے کی ہڑتال ہوئی اور ہڑتال کے دوران پرتشدد واقعات میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع۔

بی بی سی اردو سروس کے ریڈیو پروگرام سیربین میں ماہ پارہ صفدر نے تجزیہ کار نتن سری واستوا سے بات کی۔