اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

جدت کی طرف ریڈیو پاکستان کا قدم

دیر سے آئے مگر آئے تو، ریڈیو پاکستان بھی آخر کار جدت کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ پرانی ٹیپس یا سپولز سے جان چھڑانے کے لیے ریڈیو پاکستان میں تمام ریکارڈنگ کو ڈیجیٹائزڈ کیا جا رہا ہے یعنی اب یہ سب کچھ جدید کمپیوٹر پر منتقل کر دیا جائے گا ۔ ریڈیو پاکستان کے پاس بیس لاکھ منٹ کی ریکارڈنگ ہے ۔ ریڈیو پاکستان اسلام آباد میں اس منتقلی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ باقی سٹیشنز پر یہ کام بعد میں کیا جائے گا۔ تفصیل بتا رہے ہیں نامہ نگار عزیز اللہ خان۔