اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’عوام اعتزاز جیسے حوصلے کا مظاہرہ کرے‘

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں ایک سرکاری سکول کے باہر خود کش حملہ آور کو روکنے کی کوشش میں ہلاک ہونے والے نویں جماعت کے طالب علم اعتزاز حسن کے کزن مدثر بنگش کا کہنا ہے کہ ان کی قربانی پر بنگش قبیلے، بنگش وادی اور خیبر پختونخوا کو فخر ہے۔

مدثر بنگش نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک ہیرو کیا ہوتا ہے؟ شہادت کیا ہوتی ہے، آج کا بچہ اور نوجوان کیسے پہچانے گا، یہ شناخت ہمیں دینی ہے۔‘