اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’معاشرے میں خواتین پر تشدد بڑھ رہا ہے‘

بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع میں غیر قبائلی لڑکے سے محبت کرنے کی وجہ سے پنچایت کی ایما پر ایک 20 سالہ قبائلی لڑکی کے ساتھ 12 لوگوں نے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کی ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر سنہ 2012 کے دہلی گینگ ریپ واقعے کے بعد ملک بھر میں ریپ کے خلاف لوگوں میں بیداری پیدا ہوئی ہے اور قوانین میں بھی سختی لائی گئی ہے۔

اس تناظر میں بی بی سی اردو کی ماہ پارہ صفدر کی بھارت میں خواتین کی حقوق کی کارکن شبنم ہاشمی سے گفتگو سنیے۔