اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’صرف بلوچستان میں کارروائی کا فائدہ نہیں‘

بلوچستان میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے بارے میں نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو کہتے ہیں کہ جب تک ملک کے تمام صوبوں میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی بلوچستان میں کارروائی کرنے سے فائدہ نہیں ہو گا۔

یہ بات انھوں نے بی بی سی اردو سروس کے ریڈیو پروگرام سیربین میں ثقلین امام سے ایک انٹرویو میں کہی۔