اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ایک سال میں کچھ بھی نہیں بدلا‘

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں مستونگ کے قریب ہزارہ شیعہ زائرین کی بس پر حملے کے بعد ملک کے بڑے شہروں میں شیعہ اور ہزارہ برادری نے احتجاج کیا، بالکل اسی طرح جس طرح گذشتہ سال جنوری اور فروری میں علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن کے سانحات کے بعد کیا گیا تھا۔

2013 میں ہونے والے ان دو واقعات میں سو اور اسی سے زیادہ افراد بم حملوں میں ہلاک ہوئے تھے بالکل 2013 کی طرح اس سال بھی حکومت نے ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا ہے۔

سوال یہ ہے کہ ایک سال میں کیا بدلہ؟ ہماری ساتھی عنبر شمسی نے اسلام آباد میں ہزارہ برادری کی ایک فرد سے جاننے کی کوشش کی، کہ ان کی زندگی میں اس ایک سال میں کیا فرق آیا ہے؟