روس اور وسط ایشیا کا سرد موسم
بی بی سی کے قارئین کی روس اور وسط ایشیائی ریاستوں میں سرد موسم کی تصاویر
-
بی بی سی روسی کے قارئین نے سرد موسم کی تصاویر بھیجی ہیں۔ یہ تصویر میکسم نامی قاری کی ہے جس کے مطابق ان کا شہر بردیانسک برفباری کے بعد ایسا لگتا ہے۔
-
تیشیا وولوبووا نے سینٹ پیٹرزبرگ میں شہنشاہ پیٹر کے مجسمے کی تصویر بھیجی۔
-
یہ تصویر بھی تیسیا نے ہی بھیجی اور اس میں سینٹ پیٹرز برگ کے گرجا گھر کی عکس بندی کی گئی ہے۔
-
الیگزینڈر نے اپنی برف آلود کھڑکی سے یہ تصویر کھینچی۔
-
لیٹویا کے نواح میں ریگا کے مقام پر برف سے ڈھکی خاردار تار کی تصویر گوزیل ایوانووا نے بھیجی۔
-
یوجین نے ماسکو کے سرد موسم میں خود کو گرم رکھنے کی کوشش میں مصروف چڑیا کو عکس بند کیا۔
-
ماسکو میں ہی لیونڈ یوتیوو نے یہ تصویر اس وقت کھینچی جب وہ اپنے کتے کو ٹہلانے نکلے تھے۔
-
نتالیا کا کہنا ہے کہ قزاقستان میں سردی بہت زیادہ ہوتی ہے لیکن موسم بہت خوبصورت ہوتا ہے۔
-
لیتھوینیا میں برف سے منعکس ہوتی سورج کی شعاؤں کی تصویر یوجینیجس نے بھیجی۔
-
برف سے ڈھکے گلاب کے گلدستے کی تصویر ماسکو میں الیکس ایوینچک نے کھینچی۔
-
دریائے وولگا میں موجود اس منجمد کشتی کی تصویر دمیتری توزووسکی نے کھینچی۔
-
یہ تصویر جارجیا کے قصبے نینوتسمنڈا میں کھینچی گئی۔
-
زینا کا کہنا ہے کہ وہ ارل کے دورافتادہ علاقے میں رہتی ہیں جو کہ پہاڑوں اور جنگلات سے گھرا ہوا ہے اور سردی میں یہای کے رہائشی سنو بورڈنگ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
-
دمیرتی نے یہ تصویر شمالی روس میں کھینچی تھی۔
-
تاتینا کے مطابق سرد موسم میں جب جنگلات برف سے ڈھک جاتے ہیں تو یہ انتہائی خوبصورت منظر ہوتا ہے۔
تصاویر
خوش نما دسترخوان اور خوش رنگ پکوان
- 26 اپريل 2018
جکارتہ میں مسلم فیشن فیسٹیول، تصاویر میں
- 23 اپريل 2018