اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ہم ملنے کو تیار ہیں،حکومتی کمیٹی

حکومتِ پاکستان کی جانب سے مذاکرات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے مطابق طالبان کی تین رکنی مذاکراتی کمیٹی سے بات چیت ہو سکتی ہے اور انھیں پیغام بھیج دیا گیا ہے کہ ہم ان سے ملنے کو تیار ہیں۔

اس سے پہلے حکومتی کمیٹی کے طالبان کی نمائندہ کمیٹی کے ساتھ منگل کو ہونے والے مذاکرات ملتوی ہوگئے تھے۔ کیو نکہ طالبان کی کمیٹی سے کچھ وضاحت طلب کی گئیں تھی۔

یہ جاننے کے لیے کہ طالبان کی مذکراتی کمیٹی سے ملاقات سے قبل وضاحتیں طلب کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی، بی بی سی اردو نے حکومتی کمیٹی کے ایک رکن رحیم اللہ یوسف زئی سے بات کی۔