اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ڈرون حملوں سے شدت پسندی میں کمی نہیں آئی‘

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پاکستان کی درخواست پر امریکہ نے ڈرون حملے محدود کیے ہیں۔ اخبار نے پاکستان کی درخواست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایک امریکی اہل کار کے حوالے سے بتایا کہ ’انھوں نے یہی مانگا اور اس کا ہم نے نفی میں جواب نہیں دیا۔‘

پاکستان نے امریکہ کی طرف سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کےدوران ڈرون حملوں کو محدود کرنے کے حوالے سے رپورٹوں سے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان ڈرون حملوں کی جزوی نہیں بلکہ مکمل بندش چاہتا ہے۔اس موضوع پر ماہ پارہ صفدر نے سینئیر صحافی اور تجزیہ کار راشد رحمان سے بات کی۔