اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’امریکی عوام ڈرون حملے پسند کرتے ہیں‘

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پاکستان کی درخواست پر امریکہ نے ڈرون حملے محدود کیے ہیں۔ اخبار نے پاکستان کی درخواست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایک امریکی اہل کار کے حوالے سے بتایا کہ ’انھوں نے یہی مانگا اور اس کا ہم نے نفی میں جواب نہیں دیا۔‘

سوال یہ ہے کہ امریکہ نے ڈرون حملے کسی پالسی کے تحت محدود کیے ہیں، کیا وہ در پردہ طالبان کے ساتھ مذکرات میں حکومت پاکستان کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ ہم نے دفاعی تجزیہ نگار ڈاکٹر احسان حراری سے بات کی جن کی پاکستان کے بارے میں امریکی پالسی پر قریبی نگاہ رہتی ہے، اور وہ امریکہ کے سرکاری حلقوں میں دفاعی امور میں مشاورت کے فرائض بھی انجام دتے ہیں۔