’ہالی وڈ کی ننھی شہزادی‘
ہالی وڈ کی مشہور چائلڈ سٹار شرلی ٹیمپل کی زندگی تصاویر میں
-
ہالی وڈ کی مشہور چائلڈ سٹار شرلی ٹیمپل 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ شرلی ٹیمپل کو 1930 میں رائٹ آئز، سٹینڈ اپ، چیئر اور کرلی ٹیمپل جیسی فلموں میں کم سن اداکارہ کی حیثیت سے شہرت ملی تھی۔
-
ان کی اداکاری، گلوکاری اور رقص کی صلاحیتوں کی وجہ سے ان کے دنیا بھر میں مداح ہیں اور انہیں بچوں کے لیے ایک خصوصی آسکر ایوارڈ 1935 میں دیا گیا تھا جب ان کی عمر چھ برس تھی۔ وہ آسکر حاصل کرنے والی کم عمر ترین اداکارہ ہیں۔
-
انہیں پیار سے ’امریکہ کی چھوٹی سی ڈارلنگ‘ کے نام سے پکارا جاتا تھا اور امریکہ کے سینما گھروں کے مالکان کے سالانہ جائزے کے مطابق وہ 1935 سے 1938 کے دوران چار سال تک سینما گھروں میں لوگوں کو لانے کا سبب بننے والے نمایاں ناموں میں سے ایک تھیں۔
-
سنہ 1950 میں 21 سال کی عمر میں انھوں نے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔
-
انھیں سنہ 2006 میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
تصاویر
جکارتہ میں مسلم فیشن فیسٹیول، تصاویر میں
- 23 اپريل 2018
گذشتہ ہفتے کا پاکستان
- 22 اپريل 2018