وائٹ ہاؤس کی ضیافتیں
سرکاری عشائیوں پر مدعو کیے جانے والے عالمی سربراہوں کی تصاویر
-
وائٹ ہاؤس میں منگل کو فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
-
فرانس میں فرانسیسی صدر کی ساتھی ویلیری ٹرائر ویلر سے علیحدگی کی خبریں ان کے امریکی دورے کی خبر پر چھائی رہیں۔ ان کے اس امریکی دورے کا مقصد امریکہ اور فرانس کے دیرینہ خوش گوار تعلقات کی تجدید کرنا تھا۔ سنہ 2009 میں صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ صدر اوباما کا ساتواں اور 2011 کے بعد پہلا سرکاری عشائیہ تھا۔
-
امریکہ کے سابقہ صدور زیادہ باقاعدگی سے عشائیے دیا کرتے تھے۔ صدر جان ایف کینیڈی اور خاتون اول جیکلین کینیڈی گلیمر کے لیے مشہور تھے۔ مئی 1962 میں انہوں نے آئیوری کوسٹ کے صدر فیلکس ہوفٹ بوئیگنی کو وائٹ ہاؤس مدعو کیا تھا۔
-
صدر رونلڈ ریگن نے وائٹ ہاؤس میں اپنے آٹھ برس کے دوران 35 عشائیے دیے۔ نو نومبر 1985 کو انہوں نے اور ان کی بیگم نینسی ریگن نے وائٹ ہاؤس میں شہزادی ڈیانا اور شہزادہ چارلز کا استقبال کیا تھا۔
-
سرکاری عشائیے پر دنیا کے سربراہان کو معروف اداکاروں کے ساتھ ملاقات کا موقع بھی ملتا ہے۔ اس موقعے پر صدر ریگن نے مشہور اداکار جان ٹریوولٹا کو مدعو کیا جنہوں نے شہزادی ڈیانا کے ساتھ ڈانس کیا تھا۔
-
یہ شامیں عموماً اس خاص مقام سے شروع ہوتی ہیں جہاں مہمانوں کی امریکی صدر سے ملاقات ہوتی ہے۔ صدر بل کلنٹن اور خاتون اول ہلیری کلنٹن نے سنہ 1999 میں گھانا کے صدر جیری جان رالنگ کو سرکاری عشائیے پر مدعو کیا تھا۔
-
صدر کلنٹن نے اپنے دور کے دوران 23 سرکاری عشائیے دیے جن میں سے ایک اکتوبر سنہ 1997 میں چینی صدر زیانگ زمن کے لیے دیا گیا تھا۔
-
سنہ 1995 میں جرمن چانسلر ہیلموت کول کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں انہوں نے واشنگٹن شینگربنڈ جرمن کورس کے ہمراہ گانا بھی گایا تھا۔
-
سنہ 2008 میں اطالوی وزیراعظم سیلویو برلسکونی کے لیے صدر جارج ڈبلیو بش کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں انہوں نے میوزیکل بینڈ ’جرزی بوائز‘ کی پرفارمنس دیکھی تھی۔
-
سنہ 2009 میں صدر اوباما نے اپنے پہلے عشائیے میں بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کو مدعو کیا تھا۔ اس وقت تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ پہلے عشائیے کے لیے بھارتی وزیر اعظم کا انتخاب ان کی ایشیا کی جانب خارجہ پالیسی کے جھکاؤ کی عکاسی کرتا ہے۔
-
حال ہی میں صدر اوباما نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو مدعو کیا تھا۔ یہ تکنیکی لحاظ سے سرکاری عشائیہ نہیں تھا کیوں کہ کیمرون برطانوی ریاست کے سربراہ نہیں ہیں۔ برازیلی صدر جیلما روسیف نے ان خبروں کے بعد وائٹ ہاؤس کا دورہ منسوخ کر دیا تھا کہ امریکہ نے ان کے فون کی جاسوسی کی تھی۔
-
اس عشائیے کے لیے صدر اولاند کے ہمراہ کوئی خاتون ساتھی نہیں تھیں لیکن ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا۔ سنہ 2011 میں چینی صدر ہو جنتاؤ نے عشائیے میں اپنی اہلیہ کے بغیر شرکت کی تھی۔
تصاویر
گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں
- 22 اپريل 2018