اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’مذاکرات کی پیشکش کے بعد اٹھارہ بڑے حملے‘

پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس کے مطابق اس کے تربیتی مرکز کے قریب ایک دھماکے میں 11 پولیس اہلکار ہلاک اور 45 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔ اسی تناظر میں بی بی سی اردو سروس نے ریڈیو پروگرام سیربین میں صحافی اور طالبان پر دو کتابوں کے مصنف عقیل یوسفزئی سے پوچھا کہ ایک طرف تو حکومت طالبان سے بات چیت کر رہی ہے اور دوسری طرف دہشتگرد حملے بھی جاری ہیں۔ کیا حکومت غلط لوگوں سے تو بات نہیں کر رہی؟