عمر خراسانی
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

طالبان کے ساتھ جنگ بندی کیسے ممکن ہو؟

کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے بنائی گئی سرکاری کمیٹی نے آج طالبان کمیٹی کی جانب سے ملاقات کی دعوت مسترد کردی۔ جس کے بعد طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ امن کے قیام کے لیے ہونے والے یہ مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہو گئے ہیں۔ مذاکراتی عمل کو یہ تازہ دھچکا تحریک طالبان مہمند کی جانب سے اغوا کیے گئے تیئس سکیورٹی اہلکاروں کو قتل کرنے کے اعترافی بیان سے پہنچا ہے۔ کیا یہ بیان طالبان شدت پسندوں کے درمیان اختلافات کی نشاندہی کر رہا ہے۔ آصف فاروقی کی رپورٹ