اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کیا مذاکرات کے امکانات معدوم ہو چکے ہیں؟

پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختون خواہ کے علاقے کوہاٹ میں پولیس لائن کو خود کش بم حملے سے نشانہ بنایا گیا اور دوسری طرف پاکستانی فضائیہ نے قبائلی علاقے تیرہ میں ہوائی بمباری کی۔

دونوں جانب سے لڑائی میں یہ تیزی اس وقت دیکھنے میں آئی ہے جب حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ تعطلی کا شکار ہو چکا ہے۔

کیا تازہ ترین لڑائی یہ اشارہ دے رہی ہے کہ اب مذاکرات کے سلسلے کی بحالی کے امکانات معدوہم ہو چکے ہیں؟

اس بارے میں حکومت کی نامزد کردہ کمیٹی کے ایک رکن رحیم اللہ یوسفزئی کی سیربین میں گفتگو سنیے۔