لندن: ماضی اور حال کا امتزاج
لندن میوزیم میں لندن کے ماضی اور حال کی تصاویر کی نمائش
-
میوزیم آف لندن نے دارالحکومت لندن کی چند تصاویر جاری کی ہیں جن میں عمارتوں کو ماضی اور حال میں دکھایا گیا ہے۔ اس تصویر میں گلوسٹر روڈ میٹرو سٹیشن کو 1868 اور 2014 میں دکھایا گیا ہے۔
-
یہ تصاویر انیسویں اور بیسویں صدی کے مشہور فوٹوگرافروں کی لی ہوئی ہیں جن میں ہینری گرانٹ، ولف گینگ شوشسکی، روجر مین اور جارج ڈیویسن ریڈ شامل ہیں۔ اس تصویر میں لانگ ایکر اور جیمز سٹریٹ کا کونا 1930 اور 2014 میں دکھایا گیا ہے۔
-
چند مقامات وقت کے ساتھ مکمل طور پر تبدیل ہو گئے ہیں۔ لندن برج سٹیشن کا افتتاح 1836 میں ہوا تھا اور اب اسے ساڑھے پانچ کروڑ افراد استعمال کرتے ہیں۔
-
لندن میوزیم کی ’ایپ سٹریٹ میوزیم‘ (streetmuseum) کے ذریعے صارفین کسی بھی مقام کی ماضی اور حال کی تصاویر بنا سکتے ہیں۔ یہ تصویر 1930 اور 2014 کی بو سٹریٹ کی ہے۔
-
صارفین اس ایپ کے ذریعے کسی بھی موجودہ مقام کی تصویر کا انتخاب کرتے ہیں، اور پرانی تصویر خود سکرین پر نمودار ہو جاتی ہے۔
-
لندن میوزیم کے اس پروجیکٹ کی سربراہ اینا سپرہیم کا کہنا ہے ’ہماری تصاویر سے لوگ لندن کی تاریخ جان سکتے ہیں۔‘ اس تصویر میں 1950 اور 2014 میں وکٹوریہ سٹیشن کو دیکھا جا سکتا ہے۔
-
یہ تصویر ڈنکینن سٹریٹ کی ہے۔
-
1920 اور 2014 کی ٹاور برِج کی تصویر۔
-
پکڈلی سرکس کی تصویر 1953 اور 2014 میں۔
-
تصاویر میں لوگوں کی بدلتا ہوا طرزِ زندگی بھی دکھایا گیا ہے۔ یہ تصویر برِک لین کی ہے جو 1957 اور 2014 میں لی گئی۔
تصاویر
گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں
- 22 اپريل 2018