اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’راحیل شریف نواز شریف سے ہدایات لے رہے ہیں‘

پاکستان کے روزنامہ ڈیلی ٹائم کے مدیر راشد رحمٰن کے خیال میں انتہاپسندی کا ماخذ چونکہ آپ کی سوچ یا انداز فکر ہوتا ہے اس لیے اس کو بدلنے میں بہت وقت درکار ہوتا ہے۔ اس کے برعکس دہشت گردی کے خلاف فوری اقدامات اٹھانا ضروری ہوتا ہے کیونکہ ایسا نہ کرنے سے انسانی جانوں کا ضیاع جاری رہنے کا احتمال ہوتا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار بی بی سی اردو کے ریڈیو پروگرام سیربین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راشد رحمٰن نے مزید کہا کہ کہ بظاہر جنرل راحیل شریف وزیرِ اعظم نواز شریف سے ہدایات لے رہے ہیں۔