اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

جنگ بندی: ’حکومت کو وقت چاہیئے‘

پاکستان کے وزیِر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت طالبان کی پیشکش کا جائزہ لے گی اور اسے حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سامنے رکھا جائے گا۔ وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین سے بات کرتے ہوئے کیا۔

کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے اس اعلان کے بعد وہ ملک کے اکابرین، علماء کرام کی اپیل، طالبان کمیٹی کے احترام اور اسلام اور ملک کے مفاد میں ایک مہینے کے لیے جنگ بندی کا اعلان کرتے ہیں، پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اس سلسے میں کوئی بھی فیصلہ حکمران جماعت اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا۔