اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’طالبان حکومت کو آزمانا چاہتے ہیں‘

تجزیہ کار اور مذاکراتی ٹیم کے ایک رکن رحیم اللہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کی جنگ بندی کی پیشکش کے ذریعے طالبان شاید آزمانا چاہتے ہیں کہ حکومت مذاکرات میں کس قدر سنجیدہ ہے۔

بی بی سی کے پروگرام سیربین سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طالبان چاہیں گے کہ حکومت ان کے خلاف جاری فوجی کارروائیاں روک دے۔رحیم اللہ یوسفزئی نے مذید کہا کہ ان کے خیال میں طالبان یہ جنگ بندی صرف عارضی بنیاد پر کر رہے ہیں اور اگر حکومت نے اس پیشکش کا مثبت جواب دیا تو شاید جنگ بندی میں توسیع کر دی جائے۔