مانچیسٹر
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

شناخت اور نسلوں کے فرق پر بحث

بی بی سی ورلڈ سروس اور بی بی سی اردو مل کر برطانیہ کے شہر مانچیسٹر میں شناخت اور نسلوں کے درمیان فرق کے موضوعات پر ایک خصوصی پرورگرام کر رہی ہیں۔ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے متعلق یہ پروگرام براہِ راست بی بی سی ورلڈ سروس اور بی بی سی کے مانچیسٹر ریڈیو پر اٹھارہ مارچ کو نشر کیا جائے گا۔

بی بی سی کے اردو پروگرام سیربین میں آپ اسے اردو میں سن سکیں گے اور بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر اس کے متعلق پڑھ بھی سکیں گے۔