اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’سزاؤں کا مقصد اخوان کی کمر توڑنا ہے‘

تـجزیہ کار ڈاکٹر مقتدر خان کہتے ہیں کہ امکان یہی ہے کہ اخوان المسلمون کی کمر توڑے بغیر موجودہ حکومت مصر میں انتخابات نہیں کرائے گی۔ان کے خیال میں مصر کی فوجی حکومت کو عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے، اس لیے وہ اخوان کے خلاف اقدامات جاری رکھے گی۔

امریکہ کی ڈیلاویر یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلقات کے شعبے سے منسلک ڈاکٹر مقدر خان مصر کی ایک عدالت کے جانب سے اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے ملک کے معزول صدر محمد مرسی کے 529 حامیوں کو سزائے موت دیے جانے کے حکم کے مضمرات پر بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین سے بات کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے مخالفین کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کوئی نئی بات نہیں بلکہ اسلامی دنیا میں ایسا ہوتا رہا ہے۔