اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’سعودی عرب مفاہمت کی پوزیشن میں نہیں‘

ڈاکٹر ممتاز احمد کا کہنا ہے کہ تجزیہ کاروں کو تعجب ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کے ساتھ تعلقات سمیت بین الاقوامی امور پر خاموش رہنے کی اپنی پرانی روایت ترک کر دی ہے اور وہ اب کئی معاملات پر کھل کے بات کر رہا ہے۔

بی بی سی کے پروگرام سیربین میں امریکی صدر اوباما کے سعودی عرب کے مختصر دورے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ کی ہیمپٹن یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات کے پروفیسر ممتاز احمد نے کہا کہ اس وقت سعودی عرب شام میں امریکہ کے کردار کی وجہ سے بہت غصے میں ہے اور وہ امریکہ کے ساتھ کوئی مفاہمت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔