اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ناخواندگی دہشتگردی کی وجہ

حکومتِ پاکستان کی طرف سے تعلیم کے بجٹ میں اضافے کے اعلان پر بی بی سی اردو سروس کے ریڈیو پروگرام سیربین میں ثقلین امام نے ملالہ یوسف زئی سے بات کی جنہوں نے اس حکومتی اقدام کا خیر مقدم کیا۔

ملالہ یوسف زئی پاکستان کے ایک قدامت پسند علاقے سے تعلق رکھتی ہیں اور پاکستان میں تعلیم اور خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم کی زبردست حامی ہیں۔ ملالہ یوسف زئی کا، جنھوں نے دہشت گرد، انتہا پسند اور تنگ ذہن عناصر کو بڑے قریب سے دیکھا اور ان کے ہاتھوں موت کی دھیلیز تک پہنچنے کے بعد واپس آئیں، کہنا ہے کہ تعلیم سے دوری دہشت گردی اور تنگ نظری کا باعث بنتی ہے۔