اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

جنرل مشرف پر فردِ جرم عائد کر دی گئی

پاکستان کے سابق فوجی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کی سماعت کے دوران انہیں پانچ الزامات پر مشتمل فردِ جرم پڑھ کر سنائی گئی۔ جبکہ عدالت نے فیصلہ دیا کہ سابق صدر کو ملک سے باہر جانے کی اجازت حکومت ہی دے سکتی ہے۔ عدالت سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ انہوں نے ملک سے غداری نہیں بلکہ آئین شکنی کی ہے۔ کیا اس مقدمے سے پاکستان کے سولین اور فوجی قیادت کے درمیان توازن بدل سکتا ہے؟

عنبر شمسی نے یہی جاننے کی کوشش کی اپنی رپورٹ میں۔