پیر اکتیس مارچ کا سیربین

بی بی سی اردو نے ٹی وی پروگرام سیربین پیر اکتیس مارچ سے دوبارہ شروع کیا ہے۔

پیر کو نشر ہونے والے سیربین کے دونوں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔

سیربین پاکستان میں ناظرین کے لیے’آج نیوز‘ پر پیش کیا گیا جبکہ دیگر دنیا میں ناظرین کے لیے بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر پیش کیا۔عالمی اور علاقائی موضوعات پر مشتمل سیربین پیر سے جمعے تک ہر روز پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجکر تیس منٹ پر براہ راست لندن سے پیش کیا جائے گا۔

مشرف پر فردِ جرم

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان کي سياسي اور عسکري تاريخ کے ايک اہم دن، بلآخر سابق فوجي صدر، جنرل پرويز مشرف پر آئين کے آرٹيکل چھ کے تحت غداري کے مقدمے ميں فرد جرم عائد کر دي گئی۔

اقوام متحدہ کی ایک اہم رپورٹ میں خبردار کیا گيا ہے کہ عالمی حدت کے اثرات شدید، دور رس اور ناقابلِ تلافی ہوں گے۔

پاکستان میں موسيقاروں کی مشکلات

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان میں موسيقار کہتے ہیں کہ ٹي وي پر چند موسيقي کے پروگرام تو ہیں ليکن اس کے باوجود ملک بھر ميں مقبوليت حاصل کرنا اب بھي بہت مشکل ہے۔