اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’مودی صرف مسلمانوں کا ہی ایشو نہیں ہیں‘

دنيا کي سب سے بڑي جمہوريت انڈیا ميں پارلیمانی انتخابات کا سلسلہ شروع ہو گيا ہے۔ انتخابی مہم میں اقتصادی ترقی، بدعنوانی، مضبوط قیادت اور فرقہ پرستی پر کافي بات ہوئي۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے گجرات کے متنازعہ وزیر اعلی نریندر مودی کو وزارت عظمی کے لیے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اُن کے دنوں ميں گجرات میں مذہبی فسادات میں کم از کم دو ہزار مسلمان مارے گئے تھے۔انڈين انتخابات ميں اہم اِشوز کون سے ہيں اور مسلمان اِن انتخابات کو کس طرح ديکھ رہے ہيں، اسي بارے ميں اخبار ' دا انڈين ايکسپريس' کي ريزيڈنٹ ايڈيٹر سيما چشتي سے بی بی سی اردو ٹی وی کے پروگرام سیربین کی میزبان عالیہ نازکی نے بات کی اور پوچھا کے نریندر مودی کی سیاست انڈین جمہوریت کے لیے کتنی بڑی آزمائش ہے۔