اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’امرود کی پیٹی عارف والا سے آئی تھی‘

اسلام آباد کی سبزی منڈی کے تاجروں نے بدھ ہونے والے بم دھماکے کے بعد حکام پر زور دیا ہے کہ ان کے تحفظ کے لیے منڈی کے داخلی اور خارجی راستوں کو محدود کیا جائے اور وہاں اسکینرز لگائے جائیں۔ دھماکے کے بعد جائے حادثہ پر پہنچنے والے نامہ نگار احمد رضا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے تاجروں نے بتایا کہ منڈی میں سات سے سولہ برس کی عمر کے سیکڑوں بچے بھی مزدوری کرتے ہیں جن میں بعض آج کے دھماکے میں ہلاک ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت پھلوں کی پیٹیوں کی باضابطہ پیکنگ اور لیبلنگ کو یقینی بنائے تو آئندہ اس طرح کے واقعات سے بچا جاسکتا ہے۔