اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’حکومت کی جانب سے تاخیر ہوئی‘

حکومتِ پاکستان کی طرف سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے والی کمیٹی کے رکن رستم شاہ مہمند نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے معاملات طے کرنے میں تاخیر ہوئی ہے۔

بی بی سی اردو سروس کے نامہ نگار ظہیرالدین بابر سے بات کرتے ہوئے، اُنھوں نے زور دیا کہ حکومت نے جن معاملات پر عمل درآمد کرنا ہے، جلد سے جلد کرنا چاہیے تاکہ بات چیت کا عمل راستے پر آ سکے۔

اُنھوں نے توقع ظاہر کی کہ جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کرنے کے باوجود، طالبان نے اپنے دروازے بند نہیں کیے اور مذاکرات کے آئندہ مرحلے میں دوبارہ جنگ بندی طے ہو جائے گی۔۔۔۔۔