اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

جان جوکھوں ميں ڈال کر ہجرت کیوں؟

پاکستان سے انسانوں کي سمگلنگ کے راز کبھی کبھار ہي کھلتے ہیں۔ ايف آئي اے کے ڈائريکٹر کے بقول ايک جعلي اين جي او کي آڑ میں انسان سمگل کرنے والے چار ’سورماؤں‘ کو پکڑنےکے بعد اين جی او کے دفتر پہ تالے ڈال ديے گئے۔ ادھر اقوام متحدہ کي ايک رپورٹ کہتي ہے کہ پاکستان سے انسانوں کي’ريوڑ‘ کي مانند سمگلنگ میں اضافہ تشويشناک ہے۔ رپورٹ کے مطابق انسانوں کي سمگلنگ ايک برس ميں اٹھارہ فيصد بڑھی ہے۔ سوال يہ ہے کہ حکومت کا کنٹرول کہاں ’آرام ‘ کر رہا ہے اور لوگ اپنے دھرتی کا آرام چھوڑ کر کيوں بھاگتے ہیں۔ صباء اعتزاز کی رپورٹ۔