اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’میڈیا کی چپقلش، نتائج کارکن بھگتتے ہیں‘

پاکستان میں میڈیا پر حملوں کے نتیجے میں ایک بات سامنے آتی ہے کہ میڈیا میں ایک دوسرے کے بارے میں کارباری مسابقت نمایاں ہے۔

ہمارے نامہ نگار طاہر عمران نے صحافیوں کی تنظیم پی ایف یو جے سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی مظہر عباس سے بات کی جن کا کہنا ہے کہ ’بدقسمتی سے ابھی میڈیا کے اداروں کے درمیان جو چپقلش ہے اور جو اختلافات ہیں اس کے نتائج ایک ورکنگ جرنلسٹ کو اور اخباری کارکنوں کو بھگتنے پڑ رہے ہیں۔ لوگ ’نجی چینل‘ کہہ کر یا ’نجی اخبار‘ کہہ کر بات کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔‘