اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کیوبا: اپنے نغموں کو بچا کر رکھنے کی کوشش

براعظم امریکہ میں غلاموں کی تجارت کے دوران تقریباً دس لاکھ افریقی باشندے کیوبا لائےگئے تھے اور اُن کی اکثریت وہاں گنے کے کھیتوں میں کام کرتی تھی۔ اُن کی اولادیں آج اپنے آباؤ اجداد کے بارے میں بہت ہی کم جانتی ہیں۔ لیکن مغربی کیوبا میں ایک جگہ پر لوگوں نے کئی نسلوں سے اپنے آباؤ اجداد کے بہت سے گانے محفوظ کر رکھے ہیں۔ اب حیرت انگیز طور پر ان گانوں کی ابتداء سیرالیون میں ڈھونڈی گئی ہے۔ تفصيل کے ساتھ خديجہ عارف۔