اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’پولیو ٹیموں پر حملوں میں کمی آئی ہے‘

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے وزیراعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مزاکرات میں پولیو کارکنوں پر حملوں کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا تھا جس کی وجہ سے نہ صرف صوبے میں پولیو کارکنوں پر حملوں میں کمی آئی ہے بلکہ پولیو کے خلاف جاری مہم بھی کامیابی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات پشاور میں بی بی سی اردو سروس کے ہمارے ساتھی رفعت اللہ اورکزئی سے خصوصی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔