اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

آئی ایس آئی کی طرف سے خطرہ تھا

پاکستان کے ٹی چینل جیو نیوز کے اینکر پرسن اور سینئر صحافی حامد میر پر کراچی میں قاتلاہ حملہ کیا گیا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ ان کے بھائی اور ان کی اہلیہ نے اس حملے کا شک پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی پر ظاہر کیا۔ حامد میر اس حالت میں نہیں تھے کہ وہ خود اس بارے میں کچھ کہہ سکتے۔ جمعرات کو پہلی مرتبہ ان کا ایک تحریری بیان سامنے آیا جسے ان کے بھائی نے پڑھ کر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو سنایا۔