ٹرک
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان، افغانستان تجارت میں 40 فیصد کمی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان گذشتہ چند سالوں کے دوران دو طرفہ تجارت میں تقربناً 40 فیصد تک کمی آئی ہے جس کی وجہ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں مشکلات اور دونوں ممالک کی طرف سے تجارتی پالسیوں میں تبدیلیاں بتائی گئی ہے۔

وفاقی وزرات خزانہ اور مالیات کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2011 میں یہ تجارت 143 ارب روپے تک رہی تاہم 2012، 2013 اور 2014 میں یہ تجارت کم ہوکر بالترتیب 97، 109 اور 103 ارب روپے ریکارڈ کی گئی ۔

رفعت اللہ اورکزئی نے اسلام آباد اور کابل کے درمیان معاشی سرگرمیوں کے ماند پڑنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی ہے۔