اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’آپ کے لیے گولی منتخب کر لی گئی‘

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ايمنسٹي انٹرنيشنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں صحافی قتل کر دیے جانے سمیت مختلف نوعیت کے خطرات میں زندگی بسر کرتے ہیں۔

’آپ کے لیے گولی منتخب کر لی گئی ہے، پاکستان میں صحافیوں پر حملے‘ کے اِس عنوان سے جاری ہونے والی رپورٹ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہلاک کيے جانے والے چونتيس صحافیوں کی روداد شامل کی ہے۔ سال 2008 میں ملک میں جمہوریت کی بحالی کے بعد سے لے کر اب تک چونتيس صحافی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملک میں صحافیوں کو طرح طرح کے خطرات کا سامنا ہے اور یہ خطرات انٹیلیجنس ایجنسیوں، سیاسی جماعتوں اور شدت پسند مسلح گروہوں سمیت ہر طرف سے ہیں۔ اسلام آباد سے ارم عباسی کي رپورٹ۔