کراچی میں ہڑتال
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ہم نے احتجاج کا حق محفوظ رکھا تھا‘

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کی اپیل پر جمعے کو یوم سوگ منایا گیا اور تمام بازار، مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ معطل رہی۔اپنے کارکنوں کے مبينہ ماورائے عدالت قتل کے خلاف ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے جمعرات کو اس یوم سوگ کا اعلان کیا تھا۔ ايم کيو ايم اب حکومت ميں بھي شامل ہے۔ اسی تناظر میں شفیع نقی جامعی نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار سے پوچھا کے اگر اُن کی جماعت حکومت میں شامل ہے تو پھر سوگ اور احتجاج کس کے خلاف ہے؟