اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اسلام آباد میں میوزک میلہ

پاکستان میں موسیقاروں اور گلوکاروں کو یہ شکایت رہتی ہے کہ ملک میں عوامی سطح پر کانسرٹس نہیں ہوتے، حکومت دلچسپی نہیں لیتی اور یہی وجہ ہے کہ موسیقی کو آج تک مکمل صنعت کا درجہ پاکستان میں نہیں مل سکا۔ مگر یہ پہلی بار ہے کہ کچھ موسیقاروں نے ان مسائل کے حل کے لیے خود ہی آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے: اسلام آباد سے نامہ نگار نخبت ملک کی رپورٹ