اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’یہ چیز فوج،آئی ایس آئی کو زیب نہیں دیتی‘

پیمرا نے منگل کو جیو چینل کے خلاف فوج یا وزارت دفاع کی درخواست کی سماعت کی۔ جیو اس پورے تنازعے کو آزادی صحافت اور جمہویت کا معاملہ قرار دیتا ہے جبکہ فوج کے نزدیک یہ غیر ذمہ دارانہ صحافت کا معاملہ ہے جو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ اس بارے میں مزید جاننے کے لیے بی بی سی اردو کے شفیع نقی جامعی نے ڈان گروپ کے چیف ایگزیکٹیو حمید ہارون سے بات کی۔