اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ایسا میلہ پہلے نہیں ہوا‘

پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد ایک بیوروکریٹک شہر مانا جاتا ہے جہاں لوگوں کے لیے تفریح کے مواقع شاذو نادر ہی ملتے ہیں۔ ایسے میں پہلی بار، اسلام آباد کے دو موسیقاروں نے شہر میں تین دن تک ایک ایسا میوزک میلہ سجایا جسے یہاں کے لوگوں کے مطابق انھوں نے آج سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ اس میلے میں لائیو میوزک کے ساتھ ساتھ، شوقیہ موسیقاروں کے لیے فنِ میوسیقی سکھانے کا بندوبست بھی کیا گیا اور ساتھ ہی موسیقی کی صنعت سے جڑے کچھ ایسے مسائل پر بات کی گئی جن پر پہلے بات نہیں ہوئی۔ یہ موضوعات فنکاروں کی فلاح اور بہبود سے براہ راست جڑے ہیں۔ نامہ نگار نخبت ملک کی رپورٹ