اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’پیمرا کے ارکان کا رویہ حیران کن تھا‘

پاکستان میں ذرائع ابلاغ کے نگراں ادارے پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے رکن ایڈووکیٹ اسرار عباسی نے گزشتہ روز جیو اور جنگ کے خلاف وزارتِ دفاع کی شکایت کی سماعت سے گزشتہ روز علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ بی بی سی اردو سروس کے پروگرام سیربین میں اسرار عباسی نے بات کرتے ہوئِےکہا کہ وہ سرکاری ارکان کے رویے پر حیران رہ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس تنازع کی وجہ سے فضا بہت کشیدہ ہے اور ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔