اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ یہ بہت بڑی زیادتی ہے‘

پاکستان میں صوبہ پنجاب کے علاقے جھنگ میں 68 وکلا کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یہ مقدمہ ضلع جھنگ کی پولیس نے درج کیا ہے۔ مقامی صحافی عدنان نور نے بی بی سی کو بتایا کہ وکلا پر یہ مقدمہ ایک احتجاج کے دوران نعرے بازی میں استعمال کیے گئے کلمات کی وجہ سے قائم کیا گیا ہے۔ اس بارے میں مذہبی رائے جاننے کے لیے بی بی سی اردو کے شفیع نقی جامعی نے جامع بنوریہ کراچی کے مفتی نعیم سے بات کی۔